طالبان کا افغانستان کے اہم شہر پر قبضہ
Reading Time: < 1 minuteطالبان نے جنوبی افغانستان کے اہم شہر سنگین پر قبضہ کر لیا ہے۔ افغان فورسز کا کہنا ہے کہ انھوں نے جنگی حکمت عملی کے تحت افغانستان کے جنوبی حصے کے اہم شہر سے پسپائی اختیار کر لی ہے۔ ہلمند کے گورنر کے ترجمان نے تصدیق کی کہ پولیس کا ضلعی دفتر اور گورنر کا ہیڈ کواٹر طالبان کے ہاتھوں میں ہیں۔ حالیہ لڑائی میں سینکڑوں افغان فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی نے کہا کہ انھوں نے گزشتہ رات سنگین پر قبضہ کر لیا تھا۔ افغان وزارتِ دفاع کے ترجمان نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کے حکم پر فوجیوں کو سنگین سے نکل جانے کا کہا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بیرونی فوجیں علاقے پر شدید بمباری کر رہی ہیں۔
Array