عالمی خبریں

امریکی فضائی حملوں میں 200 مارے گئے

مارچ 25, 2017 < 1 min

امریکی فضائی حملوں میں 200 مارے گئے

Reading Time: < 1 minute

 عراق کے شہر موصل میں امریکی قیادت والے اتحاد کے فضائی حملوں میں 200 سے زیادہ افراد مارے گئے ہیں۔ اقوامِ متحدہ نے عراقی شہر موصل میں بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ایک سینیئر عہدے دار نے کہا کہ انھیں ان ہلاکتوں پر سخت صدمہ پہنچا ہے۔  امریکی فوج موصل میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف عراقی فوج کی مدد کر رہی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس حملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس حملے کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ تاہم موصل میں صحافیوں کا کہنا ہے کہ مارچ کے مہینے میں کی گئی ایک فضائی کارروائی کے بعد جمعے کے روز جدیدہ کے علاقے میں ایک عمارت سے 50 لاشیں نکالی گئیں۔ نیو یارک ٹائمز نے بتایا ہے کہ امریکی فوج 17 سے 23 مارچ کے درمیان ہونے والے اس حملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔ عراقی فوج اس وقت موصل کے تمام مشرقی علاقوں پر قابض ہے۔ پانچ مارچ سے امریکہ کی مدد سے شروع ہونے والی حالیہ کارروائی سے شدت پسند مغرب کی جانب کئی اہم جگہوں کو خالی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں اور ان مقامات میں مقامی حکومت کا مرکزی دفتر اور موصل کا عجائب گھر بھی شامل ہیں۔

 

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے