عالمی خبریں

انڈیا کے آدم خور طلبہ

مارچ 30, 2017 < 1 min

انڈیا کے آدم خور طلبہ

Reading Time: < 1 minute

بھارت کے دارالحکومت دلی کے نوئیڈا علاقے میں افریقی نژاد سیاہ فام طلبہ دہشت زدہ ہیں۔ تین روز قبل ایک مشتعل ہجوم نے طلبہ پر حملہ کرکے ان  کو بری طرح سے مارا پیٹا تھا۔  کچھ طلبہ فوری طور پر اپنے ملک واپس جانے کو تیار ہیں۔  واقعے کے بعد انتظامیہ نے بہت سے مقامی لوگوں کے خلاف رپورٹ درج کی تھی اور اس معاملے میں پانچ افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔ علاقے کے مختلف کالجوں میں پڑھنے والے افریقی طلبا کو اپنی حفاظت کی فکر ہے اور ان میں سے بیشتر گذشتہ تین دنوں سے اپنے گھروں یا ہاسٹلز سے باہر نکلنے میں ڈرتے ہیں۔

ایک طالبہ اسبیلا نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ کچھ لوگ کو افریقیوں کو آدم خور کہتے ہیں اور ہمیں بھی  شک کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے۔ سیاہ فام طلبا کی عام شکایت یہ ہے کہ ان کے ساتھ نسل کی بنیاد پر امتیازی سلوک ہوتا ہے اور نفرت کی نگاہوں نے سے دیکھا جا تا ہے۔ نوئیڈا میں یہ کشیدگی اس وقت شروع ہوئي جب بارہویں کلاس کا ایک مقامی طالب علم لا پتہ ہوگيا تھا۔ شکایت کے بعد پولیس پڑوس میں رہنے والے بعض نائیجریائی طالب علموں کو پوچھ گچھ کے لیے لے گئی اور پھر لا پتہ ہونے والے طالب علم کی واپسی کے بعد انھیں چھوڑ دیا گیا۔

 
Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے