پائلٹ کی دوران پرواز موت
امریکی ایئر لائن نے کہا ہے کہ اس کے ایک پائلٹ کی دوران پرواز موت ہوگئی ہے۔ یہ فلائٹ ڈیلاس سے نیو میکسیکو کے علاقے البوکرکی جا رہی تھی۔ ہوائی اڈے کے ترجمان کے مطابق بوئنگ 737-800 اپنی منزل سے دو میل کے فاصلے پر تھا جب کپتان کی جانب سے طبی ہنگامی حالت کے بارے میں الرٹ کیا گیا۔ طیارے کو بحفاظت لینڈ کر لیا گیا اور اس واقعے میں کوئی بھی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ پائلٹ کی شناخت فرسٹ آفیسر ویلیئم مائیک گربس کے نام سے ظاہر کی گئی ہے۔ سنہ 2015 میں بھی امریکی ایئر لائن کے ایک پائلٹ کی دوران پرواز موت ہوگئی تھی اور ساتھی پائلٹ نے یہ پرواز بہ حفاظت قریبی ہوائی اڈے کی جانب موڑ لی تھی۔