متفرق خبریں

گدھوں کی مانگ میں اضافہ

اپریل 10, 2017 < 1 min

گدھوں کی مانگ میں اضافہ

Reading Time: < 1 minute

پڑوسی ملک چین میں گدھوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد خیبر پختونخوا کی حکومت نے  اضافی گدھے چین کو برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے معاہدے کی شرائط رواں ماہ چین میں منعقد ہونے والے روڈ شو میں طے کی جائیں گی۔ خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے پاک چین راہداری منصوبے کے لیے خصوصی طورپر بنائی گئی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے گدھوں کی افزائش کے لیے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے اور اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں گدھوں کا شمار ایسے جانوروں میں ہوتا ہے جنھیں کوئی خاص اہمیت نہیں دی جاتی لیکن چین میں اس کی بڑی مانگ ہے کیونکہ اس کے چمڑے کو وہاں اہم ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ صوبائی حکومت کے مطابق اس منصوبے کے تحت نہ صرف لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے بلکہ جانوروں کی افزائش کےلیے خصوصی فارمز بھی قائم کیے جائیں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر پر اس فیصلے پر لوگوں کی جانب سے طرح طرح کے مذاق سامنے آ رہے ہیں۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے