افغان فوجی اڈے پر حملے میں 130 ہلاک
Reading Time: < 1 minuteافغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں افغان فوجی اڈے پر حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 130 سے زائد ہو گئی ہے طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
افغان فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے فوجی اڈے میں قائم مسجد سے جمعے کی نماز پڑھ کر باہر نکلنے والے افراد کو بھی نشانہ بنایا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان جنگجو فوجی وردی پہن کر اڈے میں داخل ہوئے۔ حملے کے بعد کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی لڑائی میں دس طالبان جنگجو مارے گئے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
Array