عالمی خبریں

ڈھائی ماہ بعد ’خوراک کی ضروری مقدار‘ غزہ میں پہنچانے کی اسرائیلی اجازت

مئی 19, 2025

ڈھائی ماہ بعد ’خوراک کی ضروری مقدار‘ غزہ میں پہنچانے کی اسرائیلی اجازت

تقریباً 10 ہفتوں سے جاری غزہ کی ناکہ بندی کے بعد اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ ’خوراک کی ضروری مقدار‘ غزہ میں پہنچانے کی اجازت دے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ’قحط کا کوئی بحران پیدا نہ ہو۔‘

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کی سفارش اور حماس کے خلاف اس کے نئے فوجی حملے کی مدد کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ اعلان اسرائیلی فوج کے اس بیان کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے جس میں اس کا کہنا تھا کہ اس نے پورے غزہ میں ’وسیع پیمانے پر زمینی آپریشن‘ شروع کر دیا ہے۔

اسرائیل پر غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے جس کے دوران خوراک، ایندھن یا دوائیاں غزہ میں جانے کی اجازت نہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے