پاکستان

فوج اپنا کردار ادا کرے گی

اپریل 25, 2017 < 1 min

فوج اپنا کردار ادا کرے گی

Reading Time: < 1 minute

فوج نے کہا ہے کہ وہ پاناما کیس میں تحقیقات کے لیے بنائی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی میں شفاف اور قانونی طریقے سے اپنا کردار ادا کرے گی۔ کور کمانڈر کانفرنس کے بعد فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری کیے گئے مختصر بیان میں یہ بات کہی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس میں سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں پر دیا جانے والا فیصلہ بھی زیرِ بحث آیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے فوج پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترے گی اور شفاف اور قانونی طریقے سے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی میں اپنا کردار نبھائے گی۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے