پاکستان

مشال کو کلاس فیلوعمران نے قتل کیا، پولیس

اپریل 27, 2017 < 1 min

مشال کو کلاس فیلوعمران نے قتل کیا، پولیس

Reading Time: < 1 minute

خیبر پختون خوا کے ضلع مردان کے پولیس افسر ڈی آئی جی عالم خان شنواری نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مشال خان کو گولیاں مارنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے بیانات کے مطابق مشال خان پر گولیاں ان کے کلاس فیلو عمران نے چلائیں، تفتیش سائنسی طریقے سے کی جارہی ہے، شواہد کا فرانزک لیبارٹری سے تجزیہ کرایا گیا ہے۔ ڈی آئی جی کے مطابق خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم عمران کو حراست میں لیا اور آلہ قتل پستول بھی برآمد کیاہے، پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ملزم عمران نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان بھی دے دیاہے۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ ابتدائی طور پر جب عبداللہ کو یونیورسٹی سے زخمی حالت میں نکالا گیا تھا اس وقت ہمیں علم نہیں تھا کہ مشال خان ہاسٹل میں تھا۔  مردان پولیس نے مرکزی ملزم عمران کو میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا، ملزم کے چہرے پر سیاہ کپڑا ڈالا گیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے