عالمی خبریں

شمالی کوریا کے ساتھ ایک بڑی جنگ

اپریل 28, 2017 < 1 min

شمالی کوریا کے ساتھ ایک بڑی جنگ

Reading Time: < 1 minute

امریکی صدر نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ ایک بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا شمالی کوریا کے میزائل اور جوہری پروگرام کی وجہ سے جنگ ہو سکتی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ان کی ترجیح اس تنازع کو سفارتی سطح پر حل کرنے کی ہے لیکن اس میں کامیابی ملنا بہت مشکل ہے۔ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے صدارتی انتخبات میں کامیابی کے فوری بعد چین پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ شمالی کوریا پر لگام لگانے کے لیے زیادہ کچھ نہیں کر رہا ہے اور ایسی صورت میں امریکہ تن تنہا اس کے خلاف کوئی کارروائی کر سکتا ہے۔

شمالی کوریا کے مسئلے پر بات چيت کے لیے اقوام متحدہ میں جنرل اسبملی کا اجلاس ہورہا ہے۔ حال ہی میں امریکہ نے بھی خطے میں ایک جنگی جہاز اور آبدوز کو تعنیات کیا ہے۔ اس نے جنوبی کوریا میں اپنے تھاڈ اینٹی میزائل نظام کو بھی نصب کیا ہے جس سے شمالی کوریا میں شدید غم و غصہ ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے