بول نیوز کو بند کردیا گیا
Reading Time: < 1 minuteپاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے بول نیوز اور اس کے تفریحی چینل بول انٹرٹینمنٹ کو بند کرنے کا حکم جاری کیاہے۔ بول انٹرٹینمنٹ آج کل پاک نیوز کے نام سے نشریات جاری رکھے ہوئے تھا۔ پیمرا کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزارت داخلہ نے میسرز لبیک پرائیویٹ کے ڈائریکٹرز شعیب شیخ،عائشہ شعیب، وقاص عتیق اور ثروت بشیر کی سیکورٹی کلیرنس مسترد کردی ہے جس کے بعد اس کمپنی کے لائسنس پر چلنے والے دونوں ٹی وی چینل کی نشریات فوری طورپر روکنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ فیصلے کی منظوری پیمرا اتھارٹی کے اجلاس میں دی گئی۔ پیمرا کا کہناہے کہ اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
Array