مسترد کا ٹوئٹ غیر موثر سمجھا جائے، پاک فوج
پاکستانی فوج نے انتیس اپریل کو سول حکومت کے فیصلے کو مسترد کرنے والا ٹوئٹ واپس لے لیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ٹوئٹ میں کسی حکومتی ادارے/دفتر یا شخص کو نشانہ نہیں بنایا گیا تھا۔ ڈان لیک رپورٹ کے پیراگراف اٹھارہ میں دی گئی سفارشات، جن کی وزیراعظم نے منظوری دی تھی، مکمل طور پر عمل کر لیا گیا، جس نے ڈان لیک معاملے کو طے کردیا ہے۔اسی طرح ڈی جی آئی ایس پی آرکی ٹوئٹ میں کی گئی پوسٹ واپس لے لی گئی ہے اور غیر موثر ہوچکی ہے۔ پاکستانی فوج ملکی آئین کی بالادستی کے عزم پر قائم ہے اور جمہوری عمل کی حمایت جاری رکھے گی۔