اچکزئی کا لائسنس نہیں۔۔۔
Reading Time: < 1 minuteپولیس اہلکار کو کچلنے والے بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزی کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، بلوچستان پولیس کے سربراہ نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی_
پولیس رپورٹ کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کا انکشاف عبدالمجید اچکزئی سے تفتیش کے دوران ہوا،آئی جی بلوچستان احسن محبوب کی سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لینڈ کروزر نے ایس آئی عطا ءاللہ کو پیچھے سے ہٹ کیا، بظاہر ڈرائیور نے لینڈ کروزر کو آہستہ یا روکنے کی کوشش نہیں کی، تکنیکی رپورٹ کے مطابق لینڈ کروزر میں کوئی خرابی نہ تھی، لیند کروزر گاڑی کو رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید اچکزئی چلا رہے تھے، عبدالمجید اچکزئی کو گرفتار کرکے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے، ملزم دوران تحقیقات ڈرائیونگ لائسنس پیش نہ کر سکا ، رپورٹ کے مطابق ملزم دہشت گردی کے ایک اور مقدمے میں بھی مطلوب تھا ،5 جولائی تک ملزم پولیس حراست میں رہے گا،مزید تحقیقات جاری ہے ، حادثہ کی ایف آئی آر نا معلوم ملزم کے خلاف کیوں درج ہوئی،اس معاملہ کی انکوائری بھی جاری ہے ، ایس پی اپریشن سے بھی معاملے پر وضاحت طلب کر لی گئی ہے،،رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائن کو معطل کرکے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے_ واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے از خود نوٹس لے کر رپورٹ طلب کی تھی_