پاکستان

مستعفی ہونے کا اعلان ؟

جولائی 27, 2017 < 1 min

مستعفی ہونے کا اعلان ؟

Reading Time: < 1 minute

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نے کئی دنوں سے روکی ہوئی پریس کانفرنس کردی۔ ملک بھر کے سیاسی وصحافتی حلقوں کو چودھری نثار کی جس پریس کانفرنس کا انتظار تھا اس میں وفاقی وزیرداخلہ نے پارٹی کے اندر اپنے کردار کی اہمیت کی تاریخ بیان کی۔ انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد تاریخی اعلان کروں گا، اگر حق میں فیصلہ آیا تو وزیراعظم ہاﺅس جاکر نوازشریف کو مبارک باد دوں گا، چودھری نثار نے کہاکہ سپریم کورٹ کا جوبھی فیصلہ آیا وزارت اور رکن قومی اسمبلی سے مستعفی ہوجاﺅں گا۔ اگر فیصلہ نوازشریف کے خلاف آیا اور ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں گا لیکن یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ میرے مشورے کو کس حد تک مانا جاتا ہے۔ چودھری نثار نے کہاکہ ملک کو خطرات لاحق ہیں، پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کیاجا رہا ہے اور اس کی اصل حقیقت صرف چار لوگ جانتے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے