پاکستان

سی پیک کی حفاظت ہمارے خرچے پر

اگست 4, 2017 < 1 min

سی پیک کی حفاظت ہمارے خرچے پر

Reading Time: < 1 minute

وفاقی حکومت نے پاک چین تجارتی راہداری کے منصوبوں کی حفاظت کیلئے عوام کی جیب سے سالانہ بتیس کروڑ پچاس لاکھ نکالنے کی اجازت دی ہے۔ یہ پیسے عام لوگوں سے بجلی کے بل کے ذریعے وصول کیے جائیں گے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی بنانے والے کارخانوں کو یہ اجازت دی ہے کہ وہ بجلی کی قیمت وصولی کے ساتھ ایک فیصد اضافی بھی لیں۔ پاک چین تجارتی راہداری منصوبے کے تحت انیس بجلی کے کارخانے لگیں گے جن کا تخمینہ ساڑھے پندرہ ارب ڈالر لگایا گیا ہے اور سیکورٹی کی مد میں یہ اخراجات بیس سے تیس سال تک ہوں گے۔ حکم نامے میں نیپرا نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے تحت بجلی بنانے والے کارخانے سیکورٹی کی مدمیں اضافی وصولی کریں۔ سی پیک منصوبے کی سیکورٹی کی تخمینہ وفاقی حکومت نے ساڑھے پندرہ ارب ڈالرز یعنی سترہ ارب روپے لگایا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے