جرمنی میں انوکھی واردات
Reading Time: < 1 minuteجرمن پولیس مرکزی شہر میں ایسے چوروں کے تعاقب میں ہے جنہوں نے انوکھی واردات میں بیس ٹن چاکلیٹ چرا لی ہے۔ نیوستید قصبے میں چور نیوٹیلا سپریڈ اور کنڈر چاکلیٹ کے انڈوں سے بھرا پورا ٹرک ہے غائب کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس ٹرالر میں لگ بھگ 20 ٹن چاکلیٹ تھی اور اس سامان کی قیمت 50 ہزار یورو سے زیادہ تھی۔ قبل ازیں چور ایک گاڑی بھی چوری کر چکے ہیں جس میں تیس ٹن فرٹ جوس لدا ہوا تھا۔ پولیس کا خیال ہے کہ چوری کی اس واردات میں کوئی دوسری گاڑی یا ٹرک استعمال ہوا ہے جس کی مدد سے چوری کیا گیا ٹرالر کھینچ کر لے جایا گیا۔
Array