اسپین کار حملے میں تیرہ ہلاک
Reading Time: < 1 minuteاسپین کے شہر بارسلونا میں شہریوں پر بے قابو وین کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے جس میں حکام کے مطابق تیرہ افراد مارے گئے ہیں جبکہ پچاس زخمی ہوگئے ہیں_
پولیس حکام کے مطابق یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے اور وین کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے _ بارسلونا شہر کے علاقے میں مصروف شاہراہ کے ساتھ فٹ پاتھ پر چلنے والوں کو وین کے ذریعے کچلا گیا ہے جس نے یورپ کے دیگر ممالک میں ایک بار پھر شہریوں کو خوف زدہ کر دیا ہے _
Array