چودھری نثار کس کے آدمی ہیں؟
چکری کے راجپوت کے نام سے مشہور سابق وزیر داخلہ کے بیس کیمپ کے بارے میں سوال پوچھے جاتے رہتے ہیں اور جب وہ حکومت میں کرتا دھرتا تھے تب بھی ان کے ساتھی وزراء نالاں تھے_ اب چودھری نثار علی خان نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے جواب میں اپنے ترجمان کے ذریعے توپ خانے سے گولہ باری کی ہے، چودھری نثارکے ترجمان نے پرویز رشید کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ
کچھ لوگوں نےغلطیوں کا سارا بوجھ وزارت داخلہ،اسٹیبلشمنٹ پرڈال دیا ہے،ترجمان چودھری نثار کے مطابق ایسےلوگوں کی سوئی وزارت داخلہ،سابق وزیرِداخلہ پرآکر پھنس گئی ہے، ایسےلوگ وضاحت کردیتے وہ وزارت داخلہ سےکیامدد توقع کررہےتھے،ڈان لیکس میں فیصلہ دینے والی چھ رکنی کمیٹی میں وزارت داخلہ کا ایک ممبرتھا، ان کےخلاف فیصلہ دینے والی کمیٹی میں 5 ممبروفاقی یاصوبائی حکومت کےماتحت تھے،ترجمان کے مطابق چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ یہ اتنے معصوم ہیں توحکومت کوڈان لیکس رپورٹ منظرعام پرلانےکامشورہ دیں،ترجمان نے کہا کہ ان میں اخلاقی جرات ہونی چاہیے قوم سے پہیلیاں نہ بجھوائیں، ان میں جرات ہونی چاہیے کہ سازش کے بارے میں کھل کروضاحت کریں،