آسٹریلیا کو تاریخی شکست
Reading Time: < 1 minuteآسٹریلیا کو تاریخی شکست،بنگلہ دیش نے ڈھاکہ ٹیسٹ 20 رنز سے جیت لیا۔
ڈھاکا کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو 20 رنز سے شکت دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی،265 رنز کے تعاقب میں پوری آسٹریلیوی ٹیم 244 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی،بنگلہ دیش آل راونڈر شکیب الحسن نے پانچ آسٹریلیوی بلے بازوں کو آوٹ کرکےشاندار باولنگ کا مظاہرہ کیا ،آسٹریلیا کی دوسری اننگ میں اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر 112 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ 5 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے،کپتان اسٹیون اسمتھ 37، پیٹر ہینڈس کوم 15، گلین میکسویل 14 اور لیون 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ پیٹ کمنس 33 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے،واضع رہے کہ بنگلادیش کے کپتان مشفق الرحیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بنگال ٹائیگر نے پہلی اننگ میں 260 اور دوسری میں 221 رنز بنائے۔ مہمان آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگ میں 217 اور دوسری میں 244 رنز بنا سکی۔