بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ آ گیا
Reading Time: < 1 minuteانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ سنادیاہے جس میں پانچ ملزمان کو بری کردیا گیاہے، عدالت نے سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کو اشتہاری قراردیاہے جبکہ سابق ڈی آئی جی سعود عزیز کو سترہ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ایس پی خرم اشفاق کو بھی سترہ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔دونوں افسران کو تعزیرات پاکستان کی شق ایک سو انیس کے تحت غفلت برتنے پر سرکاری افسران کو دس سزا کا مستحق قرار دیا گیا ہے جبکہ تعزیرات پاکستان کی شق دو سو ایک کے تحت جائے وقوعہ سے جان بویھ کر شواہد مٹانے پر سات سال سزا دی گئی ہے ۔ تاہم یہ دونوں سزائیں ایک ساتھ شروع ہوں گی ۔ عدالت نے پرویزمشرف کی تمام منقولہ اورغیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیاہے۔ اس مقدمے میں سات جج تبدیل ہوئے تھے۔ یہ فیصلہ قتل کے نو برس اور دس ماہ بعد سنایا گیاہے۔ دونوں پولیس افسران کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بری ہونے والوں میں رفاقت۔ حسنین۔ اعتزاز شاہ۔ شیرزمان اور عبدالرشید شامل ہیں ۔