پاکستان

خواجہ اظہار پر قاتلانہ حملے میں دو شہید

ستمبر 2, 2017 < 1 min

خواجہ اظہار پر قاتلانہ حملے میں دو شہید

Reading Time: < 1 minute

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہارالحسن قاتلانہ حملے میں بچ گئے ہیں۔ ان پر حملہ کراچی کے علاقے بفرزون میں کیاگیا۔ حملے میں چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ایم کیو ایم کے ایک اور لیڈر فیصل سبزواری نے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اظہارالحسن پر حملہ کرنے والے پولیس کی وردی میں ملبوس تھے۔ واقعہ میں ایک بچہ اور اظہارالحسن کا ایک پولیس گارڈ شہید ہوگئے ہیں جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔ خواجہ اظہارالحسن نے بتایا کہ وہ عید کی نماز پڑھ کر باہر آئے تو جس وقت لوگ ان سے عید مل رہے تھے فائرنگ کی گئی۔سندھ کے وزیرداخلہ انور سیال نے کہاہے کہ انہوں نے خواجہ اظہار سے فون پر بات کی ہے اور انہیں مکمل سیکورٹی پہلے سے ہی فراہم کی گئی تھی۔ ڈی جی رینجرز سندھ نے بھی خواجہ اظہار کے گھر گئے اور ان کی خیریت دریافت کی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے