ملک سے بڑھ کر کچھ نہیں
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہماری زندگیاں پاکستان کے لئے ہیں ملک سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پر وادی راجگال کا دورہ کیا اور سرحد پر تعینات جوانوں کےساتھ عید منائی۔ آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہمارا جذبہ اور ہماری زندگی ہے ہماری زندگیاں پاکستان کے لیے ہیں ملک سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، پاکستان اور عوام کے تحفظ کے لیے عید قرباں پر فرائض کی انجام دہی بہترین خوشی ہے ہم سب مل کر پاکستان کو بہترین ملک بنائیں گے۔