عالمی خبریں

شمالی کوریا کا چھٹا جوہری تجربہ

ستمبر 3, 2017 2 min

شمالی کوریا کا چھٹا جوہری تجربہ

Reading Time: 2 minutes

شمالی کوریا نے چھٹا جوہری تجربہ کیا ہے ۔ شمالی کوریا کے شمال مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کے زلزلے کا پتہ چلا ہے ۔ جاپان کا کہنا ہے کہ یہ شمالی کوریا کا چھٹا جوہری تجربہ تھا جبکہ امریکی زلزلہ پیماؤں کا کہنا ہے کہ  زلزلہ ممکنہ طور پر جوہری دھماکہ ہو سکتا ہے۔  زیر زمین وسیع پیمانے پر آنے والے جھٹکے اس علاقے میں محسوس کیے گئے جہاں شمالی کوریا نے اپنے سابقہ جوہری تجربات کیے تھے۔

اس سے قبل شمالی کوریا نے کہا تھا کہ اس نے جدید ترین ہائیڈروجن بم تیار کر لیا ہے جسے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل پر رکھ کر لانچ کیا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے سرکاری خبر رساں ایجنسی کے این سی اے نے ملک کے رہنما کم جونگ ان کی تصویر بھی جاری کی جس میں وہ ‘ہائیڈروجن بم’ جیسی کسی چیز کا معائنہ کر رہے ہیں۔ اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی جاسکی ہے اور مغربی ممالک کے تجزیہ کار شمالی کوریا کی اس ٹیکنالوجی کے استعمال کی اہلیت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت میں جدت لایا ہے لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ وہ اپنے جوہری ہتھیاروں کو اتنا چھوٹا کر سکا ہے کہ ان کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل پر نصب کیا جا سکے۔

دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیر اعظم شنزو ابے کے درمیان ٹیلیفونی بات چیت ہوئی ہے جس میں دونوں ممالک نے جنوبی کوریا کے ساتھ قریبی تعاون پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ گذشتہ ہفتے شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جو جاپان کی فضائی حدود سے گزرتا ہوا سمندر میں گر کر تباہ ہوا۔ یہ پہلی مرتبہ تھا کہ شمالی کوریا کا میزائل جاپان کی فضائی حدود سے گزارا۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے