معصوم پرندے سے اسمگلنگ
کبوتر کے ذریعے محبوب کو خط بھیجنے کا دور گیا اب اس معصوم پرندے سے اسمگلنگ کرائی جاتی ہے ۔ ارجنٹینا کے شہر سینٹا روسہ میں جیل پولیس نے ایک ایسے کبوتر کو گولی مار کر گرایا ہے جو جیل میں منشیات لے کر جا رہا تھا۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ جیل کے گراؤنڈ میں ایک کبوتر پکڑا گیا تو اس کی کمر پر لدے ہوئے ایک چھوٹے سے بیگ میں سے منشیات موجود تھی ۔ پولیس کے مطابق کبوتر کی کمر پر ممنوعہ ادویات اور ایک یو ایس بی ڈرائیو بھی بندھی ہوئی تھی۔ جیل حکام کو 2013 میں اطلاع دی گئی تھی کہ جیل میں ممنوعہ اشیا بھیجنے والے لوگ کبوتروں کا استعمال کر رہے ہیں اور کبوتر ایک دن میں 10 سے 15 چکر لگاتے ہیں۔