تربیلا ڈیم خطرے میں
Reading Time: < 1 minuteتربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کیوں کم ہو رہی ہے؟ تربیلا ڈیم کے ڈھانچے کو لاحق خطرات سے متعلق خوفناک رپورٹ منظر عام پر آ گئی، دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تربیلا ڈیم میں موجود ریت،مٹی اور بھل کا ڈیلٹا 1لاکھ ایکڑ فٹ مزید پانی نگل گیا، دستاویزات کے مطابق 7 کلومیٹر لمبا ڈیلٹا ڈیم کی سرنگوں اور پاور ہاوس کی جانب سرکنے لگا، ڈیلٹا کا سرکاو روکنے کے لیے اور پاور ہاوس بچانے کےلیے ڈیم انتظامیہ نے ڈیڈ لیول بڑھا دیا، تربیلا ڈیم کا ڈیڈ لیول بڑھا کر 1384فٹ کر دیا گیا، رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم میں اب تک 40لاکھ ایکڑفٹ پانی ڈیڈ لیول کی نذر ہو چکا ہے_ رپورٹ کہتی ہے ڈیلٹا کو سرکنے سے روکنے کے لیے ہر سال ڈیڈ لیول 1فٹ بڑھانا پڑے گا_
Array