پاکستان

پشاور ہسپتال میں بیمار اداکار کی حالت

ستمبر 8, 2017 < 1 min

پشاور ہسپتال میں بیمار اداکار کی حالت

Reading Time: < 1 minute

پشاور: ہندکو،  پشتو اور اردو کے مشہور اداکار افتخار قیصر کی طبیعت ناساز ہو گئی،
افتخار قیصر کو سات ستمبر کو  رات دیر گئے پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا لیکن بارہ گھنٹے گزرنے کے بعد بھی وارڈ میں جگہ نہ مل سکی اور برآمدے میں بے یار و مددگار پڑے رہے_
بیمار افتخار قیصر کے بیٹے نے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ کھلے آسمان  تلے  اسٹریچر پر پچھلے 12 گھنٹے سے پڑے ان کے والد کی طبیعت خراب ہو گئی ہے، نجی ہسپتال میں علاج معالج کی استطاعت نہیں رکھتے، بیٹے حاجب حسنین نے کہا کہ خدارا ہمارے والد کا علاج کرایا جائے، کل رات سے اسپتال میں در در کی ٹھوکریں کھارہے ہیں کوئی سننے والا نہیں، اداکار کے بیٹوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے والد کے علاج کے لیے اپیل کی ہے_

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے