پاکستان

زرداری کی بریت چیلنج

ستمبر 9, 2017

زرداری کی بریت چیلنج

سابق صدر ‏آصف علی زرداری کو ناجائز اثاثہ جات ریفرنس میں بری کرنیکا فیصلہ نیب حکام نے لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کر دیا ہے _
نیب حکام کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے دائر اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ احتساب عدالت نےمقدمےکےاہم گواہوں کونظراندازکیا جبکہ عدالت نےاہم ریکارڈ پیش نہیں کرنےدیا اور فیصلہ بھی عجلت میں کیا گیا ہے،اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ احتساب عدالت نےآصف زرداری کوسرسری سماعت کےنتیجے میں بری کرکےغلط مثال قائم کی، ‏نیب کےپاس آصف زرداری کیخلاف22ہزارتصدیق شدہ دستاویزات موجودہیں،‏عدالت ریکارڈ طلب کرکےمزیدکارروائی کرسکتی تھی،دستاویزات آصف زرداری کی آف شورکمپنیوں،سرے محل،بینک اکاؤنٹس سےمتعلق ہیں،نیب حکام نے اپیل میں عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کےکیس کافیصلہ میرٹ پرکیاجائے،چھبیس اگست کو راولپنڈی کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کیس میں بری کیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے