ایک خاندان کے بارہ ڈوب گئے
کراچی کے ساحل سمندر پر پکنک مناتے ایک ہی خاندان کے بارہ افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے _ ہفتے کے روز گرمی کے ستائے افراد نے ساحل سمندر پر ہاکس بے کا رخ کیا جن میں نارتھ ناظم آباد کا بدقسمت خاندان بھی شامل تھا_
عینی شاہدین کے مطابق تین افراد گہرے پانی کی طرف گئے مگر بڑی لہروں میں پھنس گئے اور ڈوبنے لگے تو دیگر افراد نے بچانے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگائی جس کے بعد بارہ افراد لہروں کی نذر ہو گئے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں، غوطہ خوروں نے بعدازاں ڈوبنے والے افراد کی نعشیں نکال کر ورثا کے حوالے کیں_

