جج نے محاذ بنا لیا
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کوئٹہ کمیشن رپورٹ دینے کے بعد کالعدم تنظیم کے سربراہ کے خلاف باقاعدہ محاذ بنا کر بیٹھ گئے ہیں –
سپریم کورٹ میں نااہلی فیصلے کے خلاف راشدہ یعقوب کی نظرثانی درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی گئی، عدالت نے الیکشن کمیشن اورمخالف امید وار احمد لدھیانوی کو نوٹس جاری کردیئے، راشدہ یعقوب حلقہ پی پی 78جھنگ سے منتخب ہوئی تھیں، سپریم کورٹ نے بینک ڈیفالٹ چھپانے پر راشدہ یعقوب کونااہل کیاتھا_
نظرثانی درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز نے پوچھا کہ کیا احمدلدھیانوی کالعدم تنظیم کے سربراہ ہیں، مخالف امیدوار و فریق نے کہا کہ ہاں یہ وہی ہیں _ جج نے وکیل سے مخاطب ہو کر کہا کہ کیا آپ کالعدم تنظیم کے سربراہ کے وکیل کے طور پر پیش ہو رہے ہیں، کیا کالعدم تنظیم کا سربراہ الیکشن میں حصہ لے سکتا ہے، کیا الیکشن کمیشن نے کالعدم تنظیم کے سربراہ کو انتخاب لڑنے کی اجاذت دی؟ وکیل سردار اسلم نے جواب دیا کہ اس کیس میں معاملہ الگ ہے، جج صاحب، آپ اپنی رپورٹ کے تناظر میں بات کر رہے ہیں، جسٹس قاضی فائز نے جواب دیا کہ رپورٹ نہیں قانون کی بات کریں_ وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن سمیت کسی نے احمد لدھیانوی کوالیکشن سے نہیں روکا، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی_