پورن اسٹار نے سرجری کیوں کرائی
معروف پورن اسٹار نے پلاسٹک سرجری کرائی اور اپنے نئے روپ کی تعریف بھی کی ہے_
بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نےحال ہی میں اپنی تصاویر جاری کی ہیں جن میں ان کے چہرے پر کاسمٹک سرجری نظرآرہی ہے۔ سنی لیون نے ٹوئٹر پر دو تصاویر جاری کی ہیں اور ساتھ میں لکھا ہے کہ میں نے اپنی نئی فلم کے لیے پروستھیٹک کاعمل کروایا ہے مجھے یقین ہے آپ نے مجھے اس سے پہلے کبھی اس روپ میں نہیں دیکھا ہوگا، سنی لیون نے یہ انداز کس فلم کے لیے اپنایا ہے اس کی تفصیلات منظرعام پر نہیں آسکی ہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں ملا جلا ردعمل موصول ہورہا ہے ، ایک صارف نے لکھا ہے کہ سنی آپ ویسے ہی بہت خوبصورت ہیں مجھے آپ کا یہ روپ بالکل بھی پسند نہیں آیا، جب کہ ایک اور صارف نے انہیں بھوت قراردیتے ہوئے لکھا کہ آپ راگنی ایم ایم ایس کی نئی فلم میں بھوت کردار نبھا رہی ہیں؟ایک اور صارف نے انہیں مصر کی حنوط شدہ لاش (ممی) قرار دے دیا۔