عدالتیں خان پر مہربان
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی عدالتوں میں سب کی شنوائی ہوتی ہے مگر کچھ لوگ زیادہ خوش قسمت ہیں جن کی آواز پر فوری طور پر حکم جاری کردیا جاتا ہے، ایسے خوش قسمت افراد میں سے ایک عمران خان ہیں جن کو ہائی کورٹ نے فوری ریلیف دیا ہے _
اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے، جسٹس عامر فاروق کی سربراہی تین رکنی لارجر بنچ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عمران خان کی اپیل پر سماعت کی، عمران خان کی جانب سے بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد جاری وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے، عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کیس میں اپنا جواب داخل کریں، واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں پیش نہ ہونے اور جواب داخل نہ کرنے پر وارنٹ جاری کرکے 25 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا
Array