پاکستان

پینتیس کروڑ ساٹھ لاکھ کا چینل

ستمبر 22, 2017 < 1 min

پینتیس کروڑ ساٹھ لاکھ کا چینل

Reading Time: < 1 minute

آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سرکار کے پاس ایک ایسا ٹی وی چینل بھی ہے جو قومی خزانے کو سالانہ دس کروڑ سے زائد میں پڑ رہا ہے۔
پارلیمان میں پیش کی گئی آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق انتیس جنوری دوہزار تیرہ کو سابق صدر آصف زرداری نے انگریزی زبان میں نشریات کیلئے پی ٹی وی ورلڈ کا افتتاح کیا، اس دن سے لے کر تیس جون دوہزار پندرہ تک اس چینل پر قومی خزانے سے پینتیس کروڑ اکسٹھ لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق اس چینل کی کمائی آج بھی ایک روپیہ نہیں ہے۔ سرکاری خزانے سے پی ٹی وی ورلڈ کو سالانہ ایک سو پانچ ملین روپے یعنی دس کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کیے جاتے ہیں اورحکام کہتے ہیں کہ اس کے بغیر چینل کی نشریات جاری رکھنا ممکن نہیں ہے۔
آڈیٹر جنرل نے اپنی رپورٹ میں اعتراض کیاہے کہ اس چینل کا قیام متعلقہ اتھارٹی کی منظوری کے بغیر کیا گیا اور اس کیلئے قانونی ضابطے پورے نہیں کیے گئے۔ اسی طرح اس چینل کو فنڈز کا اجراء بھی کسی اتھارٹی کی منظوری کے بغیر کیا جا رہا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے