فائرنگ سے چھ شہری جاں بحق
Reading Time: < 1 minuteپاک فوج کے ترجمان کے مطابق ورکنگ باؤنڈری پر انڈین فوج کی فائرنگ سے کم از کم چھ پاکستانی شہری جاں بحق اور 26 زخمی ہو گئے ہیں۔ فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق مارے جانے والوں میں چار خواتین جبکہ زخمیوں میں 15 خواتین اور پانچ بچے شامل ہیں۔
میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ انڈین فوج نے امن کے عالمی دن کے موقع پر ورکنگ باؤنڈری کے چھپر، ہرپال اور چارواہ سیکٹر میں فائرنگ کی جس سے عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈین فوج نے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ بیان کے مطابق پنجاب رینجرز نے انڈیا کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور ورکنگ باؤنڈری کو نشانہ بنانے والی انڈین چوکیوں پر فائرنگ کی۔
Array