پاکستان

عوام کو دو ارب کا نقصان

ستمبر 22, 2017 < 1 min

عوام کو دو ارب کا نقصان

Reading Time: < 1 minute

کام سرکاری ادارے نہیں کر رہے اور نقصان عام آدمی کا ہو رہا ہے_ بجلی کی فراہمی کے لیے بنایا گیا ادارہ چالیس برس قبل بچھائی گئی تاروں سے کام چلا رہا ہے جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ ناقص ترسیلی نظام کی وجہ سے عوام کو 2 ارب 14 کروڑ روپے کا ٹیکہ لگ گیا، سرکاری رپورٹ کے مطابق گزشہ ماہ 33 کروڑ یونٹ بجلی لائن لاسز اور چوری کی نظر ہوگئی،
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے نیپرا میں جمع کرائے گئے اعداد وشمار کے مطابق اگست کے مہینے میں 12 ارب یونٹ سے زائد بجلی پیدا ہوئی، جس میں سے 33 کروڑ یونٹ بجلی لائن لاسز اور چوری کی نذر ہوگئی، بجلی کے ناقص ترسیلی نظام کے باعث ٹرانسمشن لائن لاسز میں اضافہ ہوچکا ہے، صرف ایک مہینے میں لائن لاسز کی مد میں عوام کو دو ارب 14 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے کیونکہ لائن لاسز اور چوری کیے گئے یونٹس کی قیمت بھی عوام سے ہی وصول کی جاتی ہے_

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے