عالمی خبریں

شامی صحافی ترکی میں قتل

ستمبر 23, 2017 < 1 min

شامی صحافی ترکی میں قتل

Reading Time: < 1 minute

شام سے تعلق رکھنے والی خاتون صحافی حلا برکات کو استنبول میں اس کے گھر میں قتل کر دیا گیاہے، پولیس کا کہناہے کہ حملہ آوروں نے حلا کی ماں اروبہ کو بھی قتل کیا ہے۔
حلا برکات کے پاس امریکی شہریت بھی تھی جبکہ اس کی ماں اروبہ برکات کا تعلق شام کے صدر بشارالاسد کے مخالف اپوزیشن سے تھا اور وہ شامی حکومت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سخت ناقد تھیں۔
ترک پولیس کاکہناہے کہ تئیس سالہ حلا اور ساٹھ سالہ اروبہ کو خنجر کے وار کرکے قتل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دونوں مقتول خواتین کو قتل کرنے کے بعدکپڑے میں لپیٹ کر خوشبو ڈالی گئی تاکہ ان کے مرنے کی خبر کو چھپایا جاسکے۔ پڑوسیوں کا کہنا تھا کہ دونوں خواتین کو چار یوم سے باہر نہیں دیکھا گیا اس کا مطلب ہے کہ انہیں چار دن قبل قتل کیا گیا۔
اروبہ برکات انیس سو اسی سے جلاوطنی کی زندگی گزار رہی تھیں، وہ ترکی میں شام کے پناہ گزینوں میں بہت مشہور تھیں، میڈیا سے گفتگو میں کچھ شامی مہاجرین کا کہناتھاکہ اروبہ نے ان کی مالی مدد بھی کی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے