میزائل فائرنگ کا تجربہ کامیاب
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحیرہ عرب میں سی کنگ ہیلی کاپٹر سے میزائل فائرنگ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، کھلے سمندر میں فائر کیے گئے میزائل نے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے بھی ویپن فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا اور پاکستان فلیٹ کی جاری بحری مشقوں کا بھی معائنہ کیا، ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میزائل فائرنگ جنگی تیاری، پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے، پاکستان نیوی فلیٹ کی جنگی تیاریوں پر فخر ہے، ایڈمرل ذکاءاللہ نے کہا کہ بحری مشقوں میں شامل افسران کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں قابل ستائش ہیں، پاک بحریہ ہر قیمت پر وطن عزیزکی بحری سرحدوں اورمفادات کا تحفظ کرے گی۔