پاکستان

پاکستان پر کتنا قرضہ ہے؟

ستمبر 23, 2017 < 1 min

پاکستان پر کتنا قرضہ ہے؟

Reading Time: < 1 minute

ترجمان وزارت خزانہ نے معیشت پر چار سالہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ذمے مجموعی قرضہ پچیس ہزار ارب روپے ہونے کی بات درست نہیں ہے، پاکستان پر مجموعی قرضہ 19610 ارب روپے ہے، ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق قرضے معیشت کا 61.6 فی صد ہیں، پاکستان پر غیر ملکی قرضہ 62.5 ارب ڈالر ہے، ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی قرضہ 82.7 ارب ڈالر نہیں، معاشی ترقی کی شرح 5.3 فی صد تک پہنچائی گئی ہے، صنعتی شعبے کی ترقی کی شرح 5.6 فی صد تک پہنچی، ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق نجی شعبے کے لیے قرضہ 747 ارب روپے تک پہنچایا گیا، مہنگائی کے بڑھنے کی شرح کئی عشروں کے بعد 2.9 فی صد کی کم سطح پر لائی گئی، مالیاتی خسارہ کم کرکے 5.8 فی صد پر لایا گیا،ترجمان وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق معیشت میں ٹیکسوں کا حصہ 9.8 فی صد سے بڑھا کر 12.5 فی صد پرلایا گیا، رواں مالی سال برآمدات کے بڑھنے کی شرح میں اضافہ ہونا شروع ہوا، ترجمان نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے لیے 180 ارب روپے کا پیکج دیا گیا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ترسیلات زر میں 13.18 فی صد اضافہ ہوا _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے