متفرق خبریں

چین نے دنیا کو حیران کر دیا

ستمبر 23, 2017 2 min

چین نے دنیا کو حیران کر دیا

Reading Time: 2 minutes

آستانہ قزاخستان کا دارالحکومت ہے، یہ ایک دوردراز اور پسماندہ شہر ہے جو چاروں طرف ہزاروں کلومیٹربے آب وگیاہ علاقے میں گھرا ہواہے۔ حالیہ گرمیوں میں عالمی اسٹیج پر جگہ بنانے کیلئے اس شہر میں ورلڈ ایکسپو کا انعقاد کیا گیا، دس ستمبر کو ختم ہونے والی یہ نمائش شرکت کرنے والے سرمایہ کاروں کو زیادہ متاثر نہ کرسکی تاہم دنیا کو متاثر کرنے کے کئی اور طریقے بھی ہیں۔ جس وقت آستانہ شہر میں ورلڈ ایکسپو جاری تھی اس شہر کے شمال میں ڈیزل سے بھری ٹرینوں کی ایک قطار تھی جو درجنوں کنٹینروں کو کھینچتے ہوئے ایک پرانے ریلوے اسٹیشن سے گزر رہی تھی۔ ان میں سے زیادہ تر ٹرینیں چین سے یورپ جارہی تھیں، گزشتہ برس پانچ لاکھ ٹن سامان اس راستے سے بھیجا گیا، حیران کن طور پر اس راستے سے سنہ دوہزار تیرہ سے قبل کوئی چیز نہیں بھیجی گئی تھی۔
عالمی تجارت پر نظر رکھنے والے ماہرین کہتے ہیں کہ بحری اور فضائی راستے سے تجارت کرنے والی کمپنیاں یورپ جانے والی ان ٹرینوں کو بہت غورسے دیکھ رہی ہیں۔ قزاخستان میں لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ سب کچھ چین کی وجہ سے ہواہے، حالانکہ قزاخستان کی حکومت نے سنہ دوہزار گیارہ سے اپنے ریلوے لائن کی بہتری کیلئے سوا دو ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔ چین اور قزاخستان کے درمیان سرحد پر ٹرین کی پٹری کو بہتر بنانا ایک مشکل کام تھا کیونکہ خورگوس گیٹ وے دشوار گزار علاقہ ہے، ( تصویر میں دیکھاجا سکتا ہے)۔
چین اور قزاخستان نے اس علاقے میں ایک ڈرائی پورٹ قائم کی ہے۔ چین نے اس علاقے میں ریلوے لائن بہتر بنانے کا مشکل کام اپنے ذمے لیا اور اسے ممکن کردکھایا۔واضح رہے کہ چینی کمپنیوں کو اپنا سامان سمندر کے راستے بھیجنے کیلئے اپنے ہی ملک کی بندرگاہ تک پہنچانے کیلئے بہت زیادہ اخراجات کرنے پڑتے ہیں جس کی وجہ سے چین یورپ تک زمین کے راستے تجارت کو اہمیت دیتاہے اور ٹرین کی پٹری بچھانا ون بیلٹ ون ر وڈ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے