پاکستان

پختون خوا کے ہیلی کاپٹر

ستمبر 23, 2017 < 1 min

پختون خوا کے ہیلی کاپٹر

Reading Time: < 1 minute

عمران خان کے نئے پاکستان کی حکومت نے پختون خوا کے سرکاری ہیلی کاپٹروں کو ویگن اور ٹیکسی کی طرح استعمال کرنا شروع کردیا ہے_

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے ایبٹ آباد اور صوابی کے درمیان سفر بھی ہیلی کاپٹر پر طے کیا، اس سے قبل وہ ہیلی کاپٹر پر ہی ایبٹ آباد گئے تھے_

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسد قیصر ہیلی کاپٹر پر پولیس لائن صوابی میں اترے تو ان کے ہمراہ دو تحصیل ناظم بھی تھے جن کے چہرے سرکاری ہیلی کاپٹر کے جھولے لینے کی وجہ سے خوشی میں کھل اٹھے تھے_

واضح رہے کہ ایبٹ آباد اور صوابی کے درمیان بذریعہ سڑک مسافت دو گھنٹے کی ہے_

صوبائی حکومت کے ترجمان نے خبر کی اشاعت کے بعد ان الفاظ میں وضاحت اور مذمت کی ہے کہ اسپیکر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے استعمال پر کیا جانے والا بے جا پراپیگنڈہ بلاجواز ہے، بوقت ضرورت ہیلی کاپٹر کا استعمال سپیکر کا استحقاق ہے، ترجمان پختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ اسد قیصر نے سرکاری تقریب میں شمولیت کیلئے ہیلی کاپٹر استعمال کیا،صحافت انتہائی سنجیدگی اور بلوغت کی متقاضی ہے، بلاتصدیق اور ناقص معلومات کی بنیاد پر خبر سازی مایوس کن ہے جسکی حوصلہ افزائی ممکن نہیں _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے