صحافی مطیع اللہ جان پر حملہ
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد میں معروف صحافی اور اینکر مطیع اللہ جان پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کیا ہے ۔ حملہ آوروں نے مطیع اللہ جان کی گاڑی کی ونڈ اسکرین پر اس وقت اینٹ پھینکی جب وہ اپنے بچوں کے ہمراہ اپنے آبائی گھر بارہ کہو جا رہے تھے، واقعہ دن چار بجے پیش آیا، حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پاکستان 24 سے گفتگو کرتے ہوئے مطیع اللہ جان نے کہا کہ حملہ آور دو موٹر سائیکل سوار تھے جنہوں نے پھلگراں پل کے پار موڑ مڑتے ہوئے کار پر اینٹ ماری اور بھاگ گئے، گاڑی موڑ کو جب تعاقب کرنے کی کوشش کی تو گلیوں میں غائب ہو چکے تھے ۔مطیع اللہ کا کہنا تھا کہ مقامی پولیس کو واقعہ کی اطلاع دیدی گئی ہے ۔
Array