متفرق خبریں

گدھے کس نے ذبح کیے؟

ستمبر 24, 2017

گدھے کس نے ذبح کیے؟

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے دل لاہور شہر کے باسیوں کو گزشتہ دو برس سے گدھے کا گوشت کھانے کے طعنے دیے جا رہے ہیں مگر نئی خبر یہ آئی ہے کہ پنجاب کے ہی ایک اور بڑے شہر گجرات کے نواح میں ستر گدھے ذبح کیے ہوئے ملے ہیں ۔

مقامی لوگوں کے مطابق گدھوں کا گوشت سلامت ہے صرف ان کی کھال اتاری گئی ہے ۔ واضح رہے کہ پڑوسی ملک چین میں گدھے کی کھال کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ذبح کیے گئے ستر گدھوں کی کھال باہر بھیجی جائے گی ۔

مقامی پولیس نے گدھوں کو ذبح کرنے والے افراد کو ڈھونڈنے میں زیادہ دلچسپی نہیں دکھائی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے