وزنی خاتون کا انتقال
امیر ترین خاتون کے بعد دنیا کی وزنی خاتون بھی چل بسی_
مصر سے تعلق رکھنے والی دنیا کی وزنی ترین خاتون ایمان عبدالعاطی دبئی کے اسپتال میں انتقال کرگئیں، پانچ سو کلو وزنی ایمان کا بھارت میں علاج جاری تھا جس کے بعد 4 مئی 2017 کو اسے علاج کی غرض سے ہی دبئی کے برجیل اسپتال میں داخل کیا گیا،دبئی میں ڈاکڑوں نے ایمان کے متعدد میڈیکل ٹیسٹ کے ان کےاہل خانہ کو آگاہ کیا جاتا رہا،اسپتال انتظامیہ کے مطابق سے ایمان دل کے مرض میں مبتلا تھی لیکن اس کے گردوں نے بھی کام چھوڑ دیا تھا جو موت کی وجہ بنا اور مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجکر 35 منٹ پر وہ چل بسیں۔
ایمان کے لواحقین نے اسپتال کی جانب سے علاج معالجے کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم اس سے قبل بھارت میں علاج کے دوران لواحقین نے تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔