پاکستان

نیا اپوزیشن لیڈر کیسے

ستمبر 25, 2017 < 1 min

نیا اپوزیشن لیڈر کیسے

Reading Time: < 1 minute

نئے اپوزیشن لیڈر کیلئے تحریک انصاف کی کوششوں نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو پریشان کر دیا ہے _
اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نیا اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے ایم کیو ایم سے بات کرکے تحریک انصاف نے تھوکا ہوا چاٹا ،اگر ایم کیوایم ملک دشمن تھی تو اب ان کےساتھ کیوں بیٹھ رہے ہیں، عمران خان کا ایم کیوایم کے خلاف کیا موقف رہا ہے وہ سب کو معلوم ہے , نیا اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے ایم کیوایم سے بات کرکے تحریک انصاف نے تھوکا ہوا چاٹا۔ اگر ایم کیوایم ملک دشمن تھی تو ان کےساتھ کیوں بیٹھ رہے ہیں، پیپلزپارٹی گُڈا گُڈی کا کھیل نہیں کھیلے گی اور جمہوریت کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، جس سیاستدان کے قول وفعل میں تضاد ہو وہ قوم کی کیا قیادت کرے گا، جو صوبہ نہیں سنبھال سکا وہ ملک کو کیا سنبھالے گا، پی ٹی آئی کے ایکشن نے ہمیشہ نواز شریف کومضبوط کیا، میڈیا میں عمران خان کی وہ باتیں نشر کرنی چاہئیں جو وہ پہلے کہتے آئے ہیں اورعمران خان ایم کیو ایم سے پہلے دل آزاری پر معذرت کریں،چیرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نیب کے سربراہ کی تقرری کے لیے ایک طریقہ کارموجود ہے، مشاورت کےبعد ہی چیئرمین نیب کا تقرر ہوتاہے، اس کے لیے 12 رکنی کمیٹی ہوتی ہے، کسی بھی شخص کی بطور چیرمین تقرری کے لیے اس کمیٹی میں 12 ممبران ووٹ کرتے ہیں، اگر کمیٹی ممبران برابرووٹ کریں تو فیصلہ الیکشن کمیشن میں چلا جائے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے