متفرق خبریں

جمائما کا عاشق پھنس گیا

ستمبر 29, 2017 < 1 min

جمائما کا عاشق پھنس گیا

Reading Time: < 1 minute

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ کے ایک عاشق نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، ہراساں کرنے والے کرنے والے 27 سالہ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا،  لندن میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور حسن محمود مسلسل عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کوہراساں و پریشان کررہا تھا اور جب اس نے جمائما کے گھر آنے کے ارادہ ظاہر کیا تو جمائمہ خان نے پولیس کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا، پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا جس کی سماعت آئزل ورتھ کراون عدالت میں ہوئی اور ابتدائی بیان میں ملزم ڈرائیور حسن محمود نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جمائما اس کی ٹیکسی میں بیٹھیں جس کے بعد وہ ان کا گرویدہ ہوگیا،ڈرائیورحسن محمود نے اعتراف کیا کہ دوران سفر اس نے جمائما کا نمبر بھی حاصل کر لیا تھا اور پھر اس نے جمائما کو 1182 بار ٹیلی فون کالز اور 203 میسجز کیے لیکن کوئی جواب نہیں ملا، ٹیکسی ڈرائیور کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کا بہت بڑا مداح ہے اور جمائما سے محبت کرتا ہے، مقدمہ کی مزید سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ پاکستان میں سوشل میڈیا پر لوگ تبصرے کر رہے ہیں کہ کیا نوجوان نے جمائما کو گندے میسج بھیج کر عمران خان سے بدلہ لیا؟

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے