پاکستان

اپوزیشن والے کون؟

ستمبر 30, 2017 < 1 min

اپوزیشن والے کون؟

Reading Time: < 1 minute

 اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کو تحریک انصاف اور ایم کیوایم نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013 میں  پی ٹی آئی کے کہنے پر فخرالدین جی ابراہیم کو چیف الیکشن کمشنر لگایا اور بعد میں نگراں وزیر اعظم کا انتخاب بھی فخرالدین جی ابراہیم نےکیا، انہوں نے کہا کہ وہ کبھی اپوزیشن کو تقسیم ہونے نہیں دیتے، تحریک انصاف نے متحدہ اپوزیشن کو توڑ دیا، پی ٹی آئی اور ایم کیوایم نے متحدہ اپوزیشن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، اپوزیشن کی تقسیم پر میرا دل دکھی ہے، اس تقسیم سے حکومت کو بہت بڑا فائدہ ہوگا، پی ٹی آئی کو اپنا اپوزیشن لیڈر بنانا تھا تو وہ کہتے میں ان کی خواہش پوری کرتا، انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے علاوہ تمام دوست میرے ساتھ کھڑے ہیں جب کہ علم نہیں ایم کیو ایم والے لڑکے والے ہیں یا لڑکی والے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے