میوزک کنسرٹ میں 50 مارے گئے
Reading Time: < 1 minuteکنسرٹ میں درجن سے زائد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں_
امریکی شہر میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ سے 50 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور مارا گیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 50 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، واقعہ کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کت باعث ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے،ابتدائی اطالعات کے مطابق امریکی پولیس نے تاحال اس حملے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار نہیں دیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور مقامی شہری تھا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں،ابتدائی اطلاعات کے مطابق ’منڈالے بے کیسینو اور ہوٹل‘ کے احاطے میوزک کنسرٹ جاری تھا کہ ایک مسلح شخص نے ہوٹل کی 32 ویں منزل سے نیچے موجود ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ کردی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔