پاکستان

جج نے وکیل کر لیا

اکتوبر 6, 2017 < 1 min

جج نے وکیل کر لیا

Reading Time: < 1 minute

اعلی عدلیہ کے ججوں کا احتساب کرنے والی سپریم جوڈیشل کونسل کس قدر فعال ہے اس بارے میں جاننے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ گزشتہ دو سال سے چار ججوں کے خلاف دائر ریفرنسز میں سے ابھی تک کسی ایک کا بھی فیصلہ نہیں ہو سکا_

اس ہفتے غلط فیصلے دینے کے الزام میں کارروائی کا سامنا کرنے والے لاہور ہائیکورٹ کے جج مظاہر نقوی کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی، جبکہ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کھلی عدالت میں کرنے کی درخواست کی تھی جو منظور نہ ہوئی تو انہوں نے وکیل کر لیا، مخدوم علی خان ایڈووکیٹ نے جج کی طرف سے عوامی مفاد کے آرٹیکل ایک سو چوراسی تین کے تحت درخواست دائر کی ہے اور اب یہ معاملہ سپریم کورٹ کا بنچ سنے گا کہ کیا سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کھلے عام ہو سکتی ہے یا نہیں _

لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے مزید دو ججوں کے خلاف بھی سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل میں ریفرنس زیر سماعت ہیں جن پر آئندہ ایک ہفتے میں سماعت ہونی ہے اس کے لیے پاکستان 24 پڑھتے رہیے _

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے