پاکستان

گستاخانہ مواد دہشتگردی ہے

اکتوبر 6, 2017 < 1 min

گستاخانہ مواد دہشتگردی ہے

Reading Time: < 1 minute

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سوشل میڈیاپر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے چار ملزمان کو پیش کیا، عدالت نے اگلی سماعت پر گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیا،

کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شارخ ارجمند نے کی،

ملزمان میں انور احمد، عبدالوحید، رانا نعمان رفاقت اور ناصر سلطانی شامل ہیں، انور احمد کی جانب سے حسن عباس ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ یہ کیس انسداد دہشتگردی عدالت نہیں سن سکتی، انسداد دہشتگردی عدالت سے کیس سیشن کورٹ منتقل کرنے کی استدعا کی گئی، عدالت نے استدعا مسترد کرتےہوئے ایف آئی اے کو اگلی سماعت پر گواہان پیش کرنے کا حکم دے کر سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کر دی_

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے