عالمی خبریں

ہیلی کاپٹر گرنے سے چھ ہلاک

اکتوبر 6, 2017 < 1 min

ہیلی کاپٹر گرنے سے چھ ہلاک

Reading Time: < 1 minute

ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہونے سے بھارتی کی ائر فورس کے چھ اہلکار ہلاک ہوگئے، انڈین ائر فورس نے تصدیق کی ہے کہ ریاست اروناچل پردیش میں ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس میں پائلٹ سمیت 6 اہلکار سوار تھے۔ واقعے میں پانچ اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد امدادی اداروں نے فوری طور پر آپریشن کیا تو انہیں صرف ایک ہی اہلکار زخمی حالت میں ملا جب کہ باقی ہلاک ہوچکے تھے بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا_

زخمی کو اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ بھارتی ایئرفورس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ جون 2013 میں بھی ریاست اتراکھنڈ میں بھارتی ایئر فورس کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے