پاکستان

حسن اور حسین اشتہاری

اکتوبر 9, 2017 2 min

حسن اور حسین اشتہاری

Reading Time: 2 minutes

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اپنے شوہر کے ہمراہ نیب ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئیں جہاں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی پچاس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی گئی،

وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ نوازشریف کی اہلیہ علیل ہیں ,وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ بدقسمتی سے نواز شریف حاضر نہ ہو سکے، پندرہ روز کی مہلت دی جائے _ نیب کے پراسیکوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم عدالت سے غائب ہے، نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں، قانون کی سیکشن 92کے تحت نواز شریف کے وارنٹ جاری کئے جائیں، نیب پراسیکوٹر نے کہا کہ نواز شریف عدالت کو بتائے بغیر لندن گئے  _ 

عدالت نے نواز شریف کو آج کی حاضری سے استثنا دیتے ہوئے باقی درخواستیں مسترد کر دیں،

عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کا اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دیا اور دونوں کو اشتہاری ملزم قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا، ملزمان کو بذریعہ اخباری اشتہار عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جائے گا، دونوں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، 

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ شدید ترین تحفظات کے باوجود احتساب کا یہ نظام جس طرح چلایا گیا وہ پوری دنیا کے سامنے ہے، اس کے باوجود پیش ہوئے ہیں، سیاست دان عوام کے نمائندے ہوتے ہیں ان کو پیش ہونا چاہیے، لیکن عوام کو جوابدہ وہ لوگ بھی ہیں اور ان کو بھی ہونا چاہیے جنہوں نے اس ملک میں آئین و قانون اور انصاف کا تماشا بنا کر رکھ دیا ہے، جنہوں نے اس ملک کے منتخب وزیراعظم کو چلتا کیا اس پٹیشن پر جس کو خود ناقابل سماعت کہہ کر مسترد کر دیا، ان پر سب کو معلوم ہے کہ سیاست زدہ درخواست تھی جس پر ڈیڑھ سال سے مقدمے چل رہے ہیں، پوری دنیا جان چکی ہے کہ یہ احتساب نہیں ہے، مریم نے کہا کہ خود پیش ہونے والوں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے مگر ایسے بھی ہیں جو بھگوڑے ہیں اور ہر پیشی پر ان کا نام پکارا جاتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنا جرم پتہ ہے، نواز شریف سے کس کو مسئلہ ہے عوام جانتے ہیں، اس لیے پیش ہو رہے ہیں کہ آئین و قانون کا مذاق بنانے والوں کو کچھ سمجھ آ جائے،

دوسری جانب عدالتی کارروائی کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ نواز شریف ملک سے باہر ہیں، ان کی اہلیہ کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا جا رہا ہے، حاضری سے استثنا دے کر سماعت پندرہ روز کے لئے ملتوی کی جائے ،

یہ خبر اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے